تمام, اداروں, کو سپریم کورٹ, کے, ساتھ کھڑا, ہونا چاہیے

تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘انتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے، تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ‘سپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے، قومی اسمبلی سمیت تمام ادارے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے چاہیے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے اور آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا، دھمکی سے نہیں۔’
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین مذہب کیس میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے8 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ابتدائی طور پر مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا اور ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج شروع کردیا۔
مذہبی جماعت کے کارکنان اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر جمع ہونا شروع ہوگئے اور وہاں روڈ کو بلاک کردیا، علاوہ ازیں اسلام آباد میں آبپارہ کے علاقے کو بھی بند کروادیا گیا۔
کراچی میں بھی مظاہرین نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں سپر ہائی وے کو بند کردیا جس کے ساتھ ہی کراچی سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک متاثر ہوگیا

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے