اسلام آباد: اوگرا کے اگلے ماہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں 13 روپے تک کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری میں پیٹرول کی قیمت 9 روپے فی لیٹر بڑھانے جبکہ ڈیزل کی قیمت 13 روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔
اوگر نے سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کردی جس کے بعد یہ فنانس ڈویژن کے پاس منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔