مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح پیراگوائے کی حسینہ خوشی کے مارے بے ہوش

مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح پیراگوائے کی حسینہ خوشی کے مارے بے ہوش

میانمار میں منعقدہ سالانہ مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں ٹائٹل جیتنے والی پیراگوائے کی حسینہ خوشی کے مارے اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں مختلف ممالک سے حسیناؤں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جس میں انڈونیشیا کی پروکو نے تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔

بعد ازاں مقابلہ انڈیا کی میناکشی چوہدری اور پیراگوائے کی کلارا سوسا کے درمیان ہوا۔

اس سے قبل کہ پیراگوائے کی کلارا سوسا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح کے طور پر اعلان کیا جاتا، وہ مِس انڈیا کا دوسرے نمبر پر آنے کا سن کر ہی خوشی سے بےہوش ہوگئیں۔

اس موقع پر اسٹیج پر بھی کچھ دیر کے لیے ہل چل پیدا ہوگئی، تاہم کچھ دیر بعد مس پیراگوائے کے ہوش و حواس بحال ہوئے اور انہیں مِس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کی فاتح کے طور پر تاج پہنایا گیا۔

عائزہ وہ کردار ادا کرنے جارہی ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں کیا

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے