عائزہ وہ کردار ادا کرنے جارہی ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں کیا

پاکستانی ہدایت کار ندیم بیگ اور اداکار ہمایوں سعید ٹی وی پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس ہو تم‘ کے ساتھ واپسی کررہے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی

ائزہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بنایا جارہا ہے جس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ایک شادی شدہ جوڑے کی محبت کی خوبصورت کہانی پر مبنی ہے، جس میں کام کرنے کے لیے وہ بےحد پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ خاصی نروس بھی ہیں۔
عائزہ کے مطابق ان کا کردار کافی چیلنجنگ ہے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا۔
میرے پاس ہو تم‘ کی کہانی خلیل ارحمان قمر نے تحریر کی، جو اس سے قبل صدقے تمہارے اور میرا نام یوسف جیسے ڈراموں کی کہانی لکھ چکے ہیں۔
عائزہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کردار وہ ادا کرنے جارہی ہیں، ایسے کردار عام طور پر لکھے نہیں جاتے۔
ابھی اس ڈرامے کی پروڈکشن پر کام ہورہا ہے، جبکہ عائزہ اپنے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے