ہنگری, کے سفارت کار, کی اہلیہ کا, موبائل چوری

ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کویتی وفد کے پرس چوری ہونے کے بعد اب ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے

ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوا ۔
تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا، اپنے بیان میں سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک تقریب کے دوران موبائل فون ٹیبل پر رکھ کر واش روم گئی اورجب واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔
چوری کا واقعہ ہوٹل میں سفارت کاروں کی آپس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا لہذا سی سی ٹی وی سے تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ہوٹل کے ہال میں کیمرے نہیں تھے اب ہوٹل انتظامیہ کو شامل تفتیش کرکے معلومات لی جارہی ہیں جب کہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر سے ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے