ایران کو اس کی رقم سود سمیت واپس کی

اسلامی انقلاب سے قبل امریکا کو فوجی سامان خریدنے کے لئے دی گئی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوش ارنسٹ کا کہناتھاکہ 1981 میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی سامان خریدنے کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی،جو ایران میں اسلامی انقلاب کے ایرانی اکاونٹس کے منجمد ہونے کے باعث واپس نہیں کی جاسکی تھی،جسے امریکا نے سود سمیت واپس کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 40 کروڑ ڈالر کی رقم کے عوض ایران کی جانب 4 امریکی قیدیوں کو آزاد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، جن کو جہاز کے ذریعے امریکا لایا گیا۔پہلی بار انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایران کو تعاون کے طور پر رقم دی گئی۔دوسری جانب امریکی صدر اور ریاست کے سیکرٹری جان کیری نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مرکزی بینک سے لین دین کی قسم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان اور پاکستان, میں کم از کم 20 دہشت گرد, تنظیمیں, موجود, ہیں

افغانستان اور پاکستان میں کم از کم 20 دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں

واشنگٹن: پینٹاگون کے آپریشن فریڈم سینٹینل کے لیڈ انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں مارچ 31 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے