وزیر کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا

وزیر کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا

 اسلام آباد:وفاقی وزیر کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا

حکومت نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کوعہدے سے ہٹا کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ۔ وفاقی وزیر کے دباوٴ پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چھٹی کے روز جان محمد کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جان محمد کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کا تنازعہ اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم کچھ ناپسندیدہ عناصر سے چل رہا تھا، چند روز قبل اعظم خان سواتی کے گارڈز اوران کے درمیان جھگڑا بھی ہواتھا۔ وفاقی وزیر کا ناپسندیدہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد پر شدید دباوٴ تھا، جس کی وجہ سے جان محمد نے اعظم سواتی کا فون اٹینڈ کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعظم سواتی کا آئی جی اسلام آباد کے تبادلے سے کوئی تعلق نہیں ہے، آئی جی کے تبادلے کی سمری ہفتوں سے وزیر اعظم کے پاس تھی، وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے تبادلے میں تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے