پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی سابق گورنر سندھ سے ملاقات

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی سابق گورنر سندھ سے ملاقات

دبئی: پی ایس پی رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے۔

ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔سندھ کے شہری علاقوں کے بہتری کیلئے نئی پارٹی بنانے پر غور کیا گیا

پی ایس پی رہنماؤں نے ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی پارٹی بنانے کی حامی بھرلی ہے تاہم پارٹی کے نام کا نہیں بتایا جارہا جب کہ پی ایس پی کے ایک رہنما نے سابق گورنر سے رابطوں اور نئی پارٹی کے قیام سے متلعق امور کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس ایڈوکیٹ، رضاہارون، ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور شکیل عمر نے الیکشن میں ناکامی پر پارٹی سے راہیں الگ کرلیں ہیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت سے کی،  پی ایس پی سینیئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ 35 سال اکٹھے کام کیا ہے اور ان سے اختلافات دور کرنے کیلئے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ ملاقات میں ماضی کے کچھ اختلافات دور کیے ہیں لہٰذا نئی پارٹی کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت سے کی۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے