کراچی کے مقامی تاجر کو 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول

کراچی کے مقامی تاجر کو 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول

کراچی:  کراچی کے مقامی تاجر کو گینگ وار کمانڈر کے نام سے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے جس پر غیر ملکی نمبر درج ہے۔

شہر میں بھتہ خوری کی وارداتیں ایک بار پھر سراٹھارہی ہیں جس میں جرائم پیشہ افراد نت نئے طریقے استعمال کررہے ہیں۔

متاثرہ تاجر نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور پھر پرچی دے کر فرار ہوگیا جب کہ پرچی پر غیر ملکی نمبر درج ہے۔ تاجر کاکہنا ہےکہ اس نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی ہے اور لیاری بغدادی تھانے میں اس کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی میں بیرون ملک سے واٹس ایپ کال کے ذریعے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ایک اور تاجر کو بھتے کی دھمکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے