گرین شرٹس آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کیلئے پرعزم

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آج مدمقابل ہوں گی، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مسلسل فتوحات کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب اس نے کینگروز کے خلاف سیریز کلین سویپ کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم گرین شرٹس کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے کینگروز کو 11 رنز سے زیر کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری میچ رات 9 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے