پینسل وینیا:یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ 11 افراد ہلاک

پینسل وینیا:یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ 11 افراد ہلاک

پینسل وینیا: یہودی عبادت گاہ میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوا اور اُس نے اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا۔ بعد ازاں حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں‌ متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور عمارت کو گھیرے میں لیا جبکہ عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی۔

پولیس نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، لاشوں اور زخمی ہونے والے تمام لوگوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے