ارجن کپور45 سال کی ملائیکا اروڑا شادی کرنے کو تیار

ارجن کپور45 سال کی ملائیکا اروڑا شادی کرنے کو تیار

ممبئی: ارجن کپور اپنے سے بڑی اداکارہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ آئندہ برس شادی کرنے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دو اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

ارجن اور ملائیکا اروڑا کے درمیان طویل عرصے سے گہری دوستی اور قربت ہے، دونوں اداکار ایک ساتھ کئی تقاریب اور بیرونِ ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں۔

دونوں کے قریبی ذرائع  نے اس بات کی تصدیق کی کہ ارجن اور ملائیکا نے شادی کا فیصلہ کرلیا دونوں اپنے ازدواجی بندھن میں بندھنے اور نیا رشتہ شروع کرنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی محبت کا اظہار بھی کیا، یہ بھی بازگشت ہے کہ ارجن کپور کے والد بونی کپور ملائیکا کو بہو بنانے کے خلاف ہیں۔

ارجن کپورکی عمر 33 برس ہے جبکہ ملائیکا کی عمر 45 سال ہے یعنی دونوں کے درمیان 12 سال کا فرق ہے۔

ملائیکا اروڑا کی سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی ہوئی تھی، دونوں نے 21 برس بعد ذاتی تنازعات کے باعث ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے