پاکستان پٹرولیم کمپنی, میں, اربوں روپے کے ,گھپلوں کا, انکشاف

پاکستان پٹرولیم کمپنی میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

اسلام آباد: نیب نے پاکستان پٹرولیم کمپنی میں بدعنوانی و بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی ایم این ڈی کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ ڈالر تھی لیکن پی پی ایل نے خود ساختہ رپورٹ پر یہی اثاثے 18 کروڑ ڈالر میں خریدے۔ مجرمانہ غفلت کے ذمہ داران و ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے اور انکوائری میں چیک ریپبلک کے شہری کی بطور بینیفشری نشاندہی ہوئی ہے۔
نیب رپورٹ میں پی ایس او اور بائیکو آئل کمپنی کے مابین خرید و فروخت کے معاہدے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا اور بائیکو کمپنی کو مالی فائدہ پہنچایا گیا، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے