1990 کی دہائی میں اپنے گیت ‘نتھنگ کمپیئرز ٹو یو’ سے شہرت کی بلندیوں کی پہنچنے والی فنکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا نام تبدیل کر کے ‘شہدا’ رکھ لیا ہے
جمعرات کو آئرش امام شیخ ڈاکٹر عمر القادری نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں گلوکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ شنیڈ او کونر نے مذہب کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ گذشتہ سال انھوں نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے مگڈا ڈیوٹ رکھ لیا تھا۔
فن کا دنیا سے تعلق رکھنے والی شنید اوکونر اسلام قبول کرنے والی پہلی فرد نہیں ہیں، ان سے پہلے بھی کئی شوبز کی دنیا کے کئی نامور فنکار اسلام قبول کر چکے ہیں