صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی میں, لوکل ٹرین کا, افتتاح ,کریں گے

صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے جب کہ ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی کے لیے لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا افتتاح 31 اکتوبر کو صدر پاکستان عارف علوی کریں گے جب کہ یہ ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے لئے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جب کہ یہ ہماری حکومت کے 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانےکا وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے اور ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ تعلیم ,کے افسران, درست رپورٹ نہ, دے, سکے

محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے

کراچی:عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے