اسکول بس سیلاب ریلی میں بہہ گئی, طبا, سمیت 18 افراد جاں بحق

اسکول بس سیلاب ریلی میں بہہ گئی طبا سمیت 18 افراد جاں بحق

عمان:اردن میں اسکول بس سیلاب ریلی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں کم سن طبا سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے

مقامی اسکول کے کم سن طالب علم اپنے اساتذہ کے ہمراہ پکنک منانے بحیرہ مردار جارہے ہیں کہ سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔ بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے
ریسکیو اداروں نے 28 افراد کو بحفاظت نکال لیا جن میں سے 21 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ بس میں 37 بچے اور 5 اساتذہ سوار تھے جب کہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے
بحیرہ مردار میں پکنک منانے کے لیے آنے والے افراد کے بھی سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات کا انتظار ہے۔ اردن کی حکومت کی درخواست پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور غوطہ خوروں کی ٹیم بھیج دی گئی ہے
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ مردار میں اچانک پیدا ہونے والی لہریں ساحلی علاقوں میں داخل ہوگئیں جس کے نتیجے میں سیاحوں سمیت مقامی شہری سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے