تجاوزات, کے خاتمے, کے لیے مشترکہ, ٹیم بنانے کا, حکم دے دیا

تجاوزات کے خاتمے کے لیے مشترکہ ٹیم بنانے کا حکم دے دیا

کراچی :عدالت نے میئر کراچی، کنٹونمنٹ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) اور متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ہفتے کو طلب کرلیا جبکہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اور ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) رینجرز سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے شہر قائد میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران پاکستان کوارٹرز خالی کروانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس پر چیف جسٹس نے میئر کراچی سے مکالمہ کیا کہ آپ نے کراچی میں اتنا بڑا ہنگامہ کیوں کرا دیا؟ خدا کا خوف کریں کیا پھر لسانیت کو بڑھانا دینا چاہتے ہیں؟ اب لسانیت کو ختم کریں اور اسے دفن کردیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کوئی مہاجر اور پنجابی نہیں سب پاکستانی ہیں، آپ لوگ ایسی باتیں مت کریں، آپ کے بڑے بڑے رہنما آگئے تھے یہ کیا طریقہ ہے؟
عدالت میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ مجھے بتاتے تو یہ مسئلہ آسانی سے حل نہیں ہوسکتا تھا؟ کوئی غیرقانونی طور پر مقیم ہے تو اسے چھوڑدیا جائے ؟ اس طرح تو پارکوں پر قبضہ کرکے پھرمکانات بنادیے جائیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کا کوئی حل نکالا جاتا آپ کا کام بھی انصاف کرنا ہے، بتائیں آپ نے عداکتی حکم پر کیا عمل کیا؟

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے