سربراہ ایم کیو ایم کا پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر وزیرِ اعظم سے رابطہ

سربراہ ایم کیو ایم کا پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر وزیرِ اعظم سے رابطہ

کراچی:خالد مقبول صدیقی کا پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر وزیرِ اعظم سے رابطہ

خالد مقبول نے وزیرِ اعظم عمران خان سے رابطہ کر کے پاکستان کوارٹرز کا مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی درخواست کی ، سربراہ ایم کیو ایم  نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ گزشتہ روز سندھ پولیس نے پاکستان کوارٹرز کے شہریوں پر تشدد کیا، اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ایم کیو ایم رہنما کو پاکستان کوارٹرز کا مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول اور فروغ نسیم وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے اس سلسلے میں ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز پولیس نے مکینوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے شدید تشدد کیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی اور انھیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو فون کر کے آپریشن رُکوایا، اور کہا ’عوام کے ساتھ ایسا رویہ انتہائی تکلیف دہ ہے

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے