کراچی کے حالات کشیدہ کرنے میں ایم کیو ایم کا کوئی ہاتھ نہیں ،عامر لیاقت

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کشیدہ کرنے میںایم کیو ایم کا کوئی ہاتھ نہیں ہے لیکن اگر ان مشتعل افراد میں اگر کوئی متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھتا ہے تو اس سے گزارش ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈ یا چینلز پر حملے اور پولیس موبائل سمیت موٹر سائیکلیں جلا دینے کے واقعات انتہائی شرمناک ہیں اور اس کے پیچھے جو بھی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔عامر لیاقت نے کہا کہ الطاف حسین کی عدم تشدد کی پالیسی کے خلاف کراچی میں حالات کشیدہ ہو رہے ہیں ،اگر یہ ایم کیو ایم کے کارکنان کر رہے ہیں تو مہر بانی کر کے ایسا نہ کریں ،ایم کیو ایم کے لوگ جلاﺅ گھیراو پر یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنا ن پولیس اور رینجرز سے الجھ کر ہمارے لیے تکالیف کا باعث نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے