نیویارک: سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے دھماکا خیز ڈیوائس ملی ہے۔
سابق صدر بل کلنٹن کے گھر کوریئر سروس کے ذریعے کوئی چیز بھیجی گئی تھی اور پیکٹ کی تلاشی لینے پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی۔
وزیرِاعظم عمران خان آج7:15بجے قوم سے خطاب کرینگے
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر بارک اوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ہے تاہم امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق سابق صدر اوباما کے گھر بھیجے جانے والا مشتبہ پیکٹ روک لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے دھماکا خیز ڈیوائس اور مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔