اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان اپنے خطاب میں قوم کو ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان انشا اللہ آج سات بج کر پندرہ منٹ پر قوم سے خطاب کرینگے۔
قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا
Prime Minister Imran Khan will address to the Nation today at 7:15pm inshALLAH
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 24, 2018
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے اور دورہ سعودی عرب پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملکی معاشی و سیاسی صورت حال پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور معاشی بحران سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلیے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پاکستان تک تیل بھی ادھار فراہم کیا جائے گا۔