پاکستان کوارٹرز خالی کرانے, کے, لیے, آپریشن, کو 2 ماہ کے, لیے موخر

پاکستان کوارٹرز خالی کرانے کے لیے آپریشن کو 2 ماہ کے لیے موخر

اسلام آباد/کراچی:سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل فار پاکستان ( اے جی پی ) انور منصور خان نے تحریری طور پر درخواست دی کہ پاکستان کوارٹرز میں سرکاری رہائشگاہوں کو خالی کرانے سے پیدا ہونے والی صورتحال انسانی حقوق کا معاملہ ہے، لہٰذا اس کے لیے کچھ وقت دیا جائے

اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس وقت کے دوران بات چیت کے ذریعے گھر خالی کرائے جائیں گے، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انور منصور خان کی درخواست منظور کرتے آپریشن کو 2 ماہ کے لیے روکنے کا حکم دے دیا۔
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے درخواست کی، جس پر انہوں نے پاکستان کوارٹرز خالی کروانے کے معاملے کو 3 ماہ کے لیے موخر کردیا۔
چیف جسٹس سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مجھے انسانی جانوں کی انتہائی فکر ہے اور میں نہیں چاہتا کہ تشدد کا راستہ اختیار کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر تشویش کا سامنا تھا اور آج جو صورتحال ہوئی وہ بھی باعث تشویش تھی۔
عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں جگہ دینے کی بات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

کراچی: عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوئی، جب ان کے مزار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے