جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی : ڈی جی رینجرز

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤکیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ  متاثرہ علاقہ میں رینجرز پہنچ چکی ہے اور حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔  ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر واضح حکم دیا ہے کہ حملہ آور اور شرپسندی کرانیوالے ایم کیو ایم کے رہنماوں کو بھی پکڑا جائے ۔واضح رہے کہ کراچی میں آج کچھ دیر قبل ہنگامہ آرائی کے دوران  پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک ایس ایچ او بھی شامل ہے ۔ جبکہ ایم کیو ایم کے کچھ مشتعل افراد نے نجی ٹی وی چینل پر بھی حملہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کراچی : مصطفیٰ کمال کا کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے