سعد رفیق، سلمان رفیق, کی حفاظتی, ضمانت میں, 14 نومبر تک, توسیع

سعد رفیق، سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع

لاہور :جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سابق وزیرِ ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے درخواست کی تھی کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کے خلاف کتنے کیسز ہیں جس کا جواب 23 اکتوبر کو جمع کروادیا گیا ہے۔
کیسز کی تفصیلات کے بارے میں نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف 3 کیسز ہیں جبکہ ان کے بھائی کے خلاف ایک کیس ہے۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ ’ہم شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے نیب کے آفس پہنچے تو ادارے کے 2 لوگ ملاقات کے دوران ہمارے ساتھ ہی بیٹھے رہے۔
انہوں نے عدالت میں کہا کہ نیب کی ٹیم بلاتی ایک کیس میں ہے اور گرفتار دوسرے کیس میں کر لیتی ہے۔
لیگی رہنماؤں کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہسپتال, سے گرفتار, جعلی ڈاکٹروں, کی, تعداد 8 ہوگئی

ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹروں کی تعداد 8 ہوگئی

ملتان: ہسپتال کے چیف سیکیورٹی افسر صباحت شیر خان نے پولیس کو اطلاع دی کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے