دکھ، جسمانی, سوزش کو, بڑھاتا ہے

دکھ، جسمانی سوزش کو بڑھاتا ہے

زندگی کے کسی بھی مرحلے پر پیاروں کا بچھڑنا اور کسی اپنے کا ساتھ چھوٹ جانا انسان کے لیے ایک کڑا امتحان ثابت ہوتا ہے

معمر جوڑوں میں سے کسی ایک کی موت کے بعد کچھ عرصے کے بعد دوسرے کی موت کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اس کے پیچھے جذباتی لگاؤ اور دل کا ٹوٹنا تو ہوتا ہی ہے لیکن اس کی چند سائنسی وجوہات بھی ہیں۔
سائیکو نیورو اینڈو کرائنولوجی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ غم کبھی کبھار مہلک بھی ہو جاتا ہے اور اسی طرح دل ٹوٹنے کے سبب موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ‘رائس’ کے محققین نے ایسے 99 لوگوں کے خون کے نمونے لیے اور انٹرویوز بھی کیے جن کے شریک حیات کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم نے اپنے پیاروں کے بچھڑ جانے پر بے پناہ دکھ کا اظہار کرنے والوں کا موازنہ اُن افراد کے ساتھ کیا جنھوں نے ایسے کسی رویے کا اظہار نہیں کیا تھا۔
تحقیق کے دوران شریک حیات کھو دینے کے بعد دکھ کا اظہار نہ کرنے والے مردوں اور خواتین میں ‘جسمانی سوزش’ کی سطح 17 فیصد زیادہ پائی گئی۔
جسمانی سوزش دل کے عارضے، کینسر اور ذیابیطس جیسی جان لیوا بیماریوں کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سائنسدانوں, نے ,وائی فائی سگنلز کو بجلی کی شکل, میں بدلنے کا دعویٰ, کیا ہے

سائنسدانوں نے وائی فائی سگنلز کو بجلی کی شکل میں بدلنے کا دعویٰ کیا ہے

امریکہ: میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسی مشین تیار کی ہے جو وائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے