کوئٹہ, کلی شابو, میں ایک, نجی اسکول کے, باہر فائرنگ

کوئٹہ کلی شابو میں ایک نجی اسکول کے باہر فائرنگ

کوئٹہ: فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں پیش آیا، جہاں نجی اسکول کے گیٹ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوئے

فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی طالب علموں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک طالبہ اور تین طلباء شامل ہیں، جن کی عمریں 9 سے 12 سال ہیں۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے مقدمے میں بری

مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے مقدمے میں بری

بلوچستان: بلوچستان دوست محمد مندوخیل پر مشتمل ماڈل کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے