پاکستان ہمارے, دیے گئے, ہدف کو ,حاصل کرے گا

پاکستان ہمارے دیے گئے ہدف کو حاصل کرے گا

واشنگٹن: مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ‘میں نے حال ہی میں اپنے دورے میں پاکستان کے نئے رہنما سے ملاقات کی اور ہم نے واضح کیا تھا کہ جنوبی وسطی ایشیا کے حوالے سے امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری توقعات یہ ہیں کہ پاکستان اپنی مغربی سرحد میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ نہیں دے گا، ہم اس سے مزید واضح پیغام نہیں دے سکتے’۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘اگر پاکستان اس کو پورا نہیں کرتا اور ان کاوشوں کے لیے وہ مخلص نہیں ہوئے تو ان پر ذمہ داری عائد کی جائے گی’۔
ہم نہیں مانتے کہ ہر کسی کی خواہش کے مطابق ہم جگہ دے سکتے ہیں، ہر کوئی افغانستان میں مفاہمت چاہتا ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے آپ طالبان، حقانی اور پاکستان کے اندر دیگر کے لیے محفوظ پناہ نہیں دے سکتے’۔
اپنے عزائم کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستانی حکومت ہمارے نقطہ نظر کو سمجھتی ہے اور اس انتظامیہ نے ان ذمہ داری ڈالنے کے لیے خاص کوششیں کی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کے لیے ہم نے جو ہدف طے کیا ہے وہ حاصل کرلیں گے’۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

نئی دہلی: سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے، سعودی وزیرِ خارجہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے