پاکستان کوارٹرز, کے مکین اور, پولیس آمنے سامنے, آگئے

پاکستان کوارٹرز کے مکین اور پولیس آمنے سامنے آگئے

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی کے علاقے پاکستان کوارٹرز کو خالی کرانے پر علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر آگئے اور داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ بندکردیا

مظاہرین نے پولیس آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی لاٹھیوں کے ساتھ پاکستان کوارٹرز میں موجود ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن چلادیا، شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی بعد ازاں پولیس پاکستان کوارٹر میں داخل ہوگئی تاہم مظاہرین نے گھروں کی چھتوں سے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس پاکستان کوارٹر سے پیچھے ہٹ گئی۔ تاہم جوابی کارروائی میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جب کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
پاکستان کوارٹرز پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان، کنور نوید جمیل، فاروق ستار بھی موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے