وزیراعلیٰ سندھ کی ایم کیو ایم رہنماؤں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خواجہ اظہارالحسن اور کنور نوید جمیل کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ رہنماؤں کو گزشتہ 6 روز سے کراچی پریس کلب کے باہر جاری بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ کراچی آپریشن کی ذمہ داریاں بھی سنبھالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحفظات کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے دوسری ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کراچی : مصطفیٰ کمال کا کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے