,سعودی عرب, نے, پاکستان ,کو 3, ارب ڈالر ,کا ,تیل ادھار, پر, دینے, کا, فیصلہ کرلیا

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ کرلیا

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر مالیات کا تیل ادھار پر لینے کے معاہدے پر عمل درآمد تین سال کیلئے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ہے اور کابینہ سے منظوری کے بعد منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں سے متعلقہ مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، شاہ سلمان کی جانب سے متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے