پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو سزا اور جرمانہ ہوگا

پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو سزا اور جرمانہ ہوگا

کراچی: پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف

پولیس چیف امیر احمد شیخ نے خبردار کیا ہے کہ پولیس اہلکار کو ہیلمٹ پہننا ہوگا اور لائسنس بھی ہمراہ رکھنا ہوگا، قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوگا اور سزا بھی دی جائے گی، اہلکار ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔

کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے پولیس والوں کے لیے حکم نامہ جاری کردیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کے تحت ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔

حکم نامے میں کہا کہ پولیس افسران اورملازمین کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا ، افسران نہ سگنل پررکتے ہیں نہ رانگ وےرولز کی پاسداری کرتے ہیں، کسی بھی جگہ سڑک کے بیچ گاڑی کھڑی کردیتے ہیں اور ڈیوٹی پر ہوں یا آف ڈیوٹی ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے۔

ہنگامی صورتحال کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے