یہ جعلی مینڈیٹ ہے انھیں حکومت کرنے کا حق نہیں ہے

یہ جعلی مینڈیٹ ہے انھیں حکومت کرنے کا حق نہیں ہے

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی، یہ جعلی مینڈیٹ ہے انھیں حکومت کرنے کا حق نہیں ہے۔

اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے متحرک ہوگئی ، تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کا31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا امکان ۔

مولانا فضل الرحمان نےتاریخ سےمتعلق آصف زرداری کو آگاہ کردیا ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مولانا نے دیگر جماعتوں سے رابطےشروع کردیئے ہیں، کانفرنس کے میزبان مولانافضل الرحمان ہوں گے جبکہ کانفرنس کے انتظامات بھی خود کریں گے۔

گذشتہ روز   پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور حکومت کے خلاف قرارداد لانے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے، یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی، مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت کو چلانا ہے

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے