لاہور سے لاپتہ چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں

راولپنڈی: سبزہ زار کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں جب کہ تمام لڑکیاں کچھ نیا کرنے کی غرض سے گھر سے نکلی تھیں۔

 لاہور کے علاقے سبزہ زار سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر لیڈی کانسٹیبل نے شک کی بنیاد پر لڑکیوں کو روکا اور پوچھ گچھ کی تو اطمینان بخش جواب نہ دینے پر پولیس نے چاروں لڑکیوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد لڑکیوں کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

لڑکیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ سب کزن ہیں اور ایڈونچر کے لئے گھر سے نکلی تھیں، تمام لڑکیوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے پیسے کے بجائے زیورات لے کر نکلی اور راستے میں زیورات بیچ کر اپنا کھانا پینا اور کرایوں کے اخراجات برداشت کئے۔ اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ ان کے والدین اس حرکت سے شدید پریشان ہوں گے لیکن وہ کچھ نیا کرنا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

علیم خان کے, خلاف کیس کی, سماعت 27 مئی, تک ملتوی, کردی

علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی

لاہور:عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آف شورکمپنیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے