میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیزتقریر، مئیر کراچی سمیت دیگر رہنماؤں پر فردجرم عائد

میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیزتقریر، مئیر کراچی سمیت دیگر رہنماؤں پر فردجرم عائد

کراچی : کراچی کی انسداد دہشت گردی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیزتقریرکے مقدمات کی سماعت ہوئی،عامرخان فاروق ستار، قمر منصور، خواجہ اظہار و دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

اکیس مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر، ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار، عامرخان، خواجہ اظہار،رؤف صدیقی، قمر منصور اور ریحان ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

میئر کراچی اور دیگر نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے اکیس مقدمات میں گواہوں کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ملزم ارشد،اشرف نور،جہانگیر،حسن عالم کی عدم پیشی پرشدید برہمی کا اظہار کیا ، ارشادبندھانی ایڈووکیٹ نے کہا تمام ملزمان کوپابندکیاتھاوہ لازمی آئیں۔

یہ عدالت ہےہرسماعت پرکوئی نہ کوئی غیرحاضرہوتاہے، سب غیر حاضر ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکےجیل بھیجا جائے گا۔ ملزم ارشد تاخیرسے پیش ہوا، جسے عدالت نےگرفتارکرکے جیل بھجوادیا۔

دس نومبرکو آئندہ سماعت پر مزید پانچ مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے