اسلام آباد : منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤٹس اسکینڈل کے اہم ملزم اسلم مسعود کو انٹرپول نے لندن سے جدہ جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا
اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں، جن کی گرفتاری کو اس کیس میں بہت بڑی پیش رفت سمجھا جارہا ہے۔
ادھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلم مسعود ہی جعلی اکاؤنٹس کیس کا اصل ماسٹر مائنڈ ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلم مسعود کی گرفتاری اس کیس میں ادارے کی بہت بڑی کامیابی ہے، اور اسی کی مدد سے مزید نام سامنے آئیں گے اور کامیابیاں حاصل ہوں گی۔