آپریشن خیبر3، سیکیورٹی فورسز نے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرلیا

راولپنڈی: گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے آپریشن خیبر تھری میں پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے جب کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے راجگل میں گزشتہ ہفتے سے جاری آپریشن خیبرتھری میں فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران اب تک 40 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 21 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گردوں کے 43 ٹھکانوں کو تباہ کرکے اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی: وزیراعظم

کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے