پیٹرول, سے, بھری وین ٹریک, سے ٹکراگئی

پیٹرول سے بھری وین ٹریک سے ٹکراگئی

مچھ: بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں قومی شاہراہ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے

مچھ میں شاہراہ بولان پر پیٹرول سے بھری وین ٹریک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث قریب ہی موجود دو مزید گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل پسے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

کوئٹہ: اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے