نئے کرکٹ کرپشن اسکینڈل نے ہر طرف ہلچل مچا دی

لاہور: کرکٹ میں‌ میگا کرپشن کے الزامات انٹرنیشنل کرکٹ میں کرپشن کے نئے اسکینڈل نے ہر طرف ہلچل مچا دی ہے

پی سی بی نے عرب ٹی وی کے کرپشن سے متعلق ڈاکیومینٹری پر ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈ نے الزامات مسترد کردئیے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے بعد مزید تحقیقات ہوں گی، کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تو کارروائی ہوگی۔  کسی کے ساتھ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا ہے، کرپشن کے خلاف ہماری پالیسی زیرو ٹالرینس کی ہے۔

عرب ٹی وی کی کرکٹ کرپشن پر نئی ڈاکیومینٹری منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی حرکت میں آگیا ہے، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے منیجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کررہے ہیں عرب ٹی وی ثبوت شیئر کرے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر لگنے والے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئیے، انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر الزامات کو مسترد کردیا ہے تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے عرب ٹی وی سے غیر ایڈٹ شدہ ویڈیو شواہد مانگ لیے ہیں۔

کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ٹی ٹین لیگ پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے