سندھ حکومت عوام سے سستی سفری سہولتیں چھیننے کے درپے

سندھ حکومت عوام سے سستی سفری سہولتیں چھیننے کے درپے

 کراچی : آن لائن ٹیکسی سروس والے حکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے۔ حکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزیر ٹر انسپورٹ سندھ نے کہا حکومت سندھ کاآن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آن لائن ٹیکسی نےسندھ حکومت سے اجازت نہیں لی ، روٹ پرمٹ کافیصلہ ہوا لیکن اجازت نہیں لی ،ایم او یو کو 3سال ہوگئے۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والےحکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے ، گزشتہ روزآن لائن ٹیکسی سروس کاواقعہ پیش آیا کوئی ایکشن لیا گیا، سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اویس شاہ نے مزید کہا آن لائن موٹرسائیکل سروس بند کرنے پر بھی غورکررہے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا اسکولز وینوں اوربسوں میں سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اسکول بسوں اور وینوں میں سی این جی کو بند کیا جائے گا، اسکول وینوں اور انٹرا سٹی بسوں میں سی این لگانے پر 2015 سے پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے