رانی مکھر جی کے فلمی کیریئر کی وجہ میں ہوں

رانی مکھر جی کے فلمی کیریئر کی وجہ میں ہوں

ممبئی  : رانی مکھرجی کا فلمی کیرئیر میری وجہ سے بنا بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رانی مکھر جی کے فلمی کیریئر کی وجہ میں ہوں۔

ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے رانی مکھرجی کا کیرئیر بنانے کا دعویٰ کرکے سب کو چونکا

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام سے انکار کرکے مجھے افسوس نہیں ہوتا لیکن جب میں فلم کو ملنے والی پذیرائی اور ایوارڈز کو دیکھتی ہوں تو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرن جوہر مجھ سے کہتے رہتے تھے کہ میں نے ان کی فلم میں کام سے منع کیا لیکن اب میں انہیں کہتی ہوں کہ اچھا ہوا میں نے فلم میں کردار نہیں کیا اور اسی وجہ سے فلم سپرہٹ بھی ہوئی کیوں کہ میں نے جتنی بھی فلمیں کی ہیں سب ہی فلاپ ہیں۔

میں رانی سے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں کہ میں نے انکا کیرئیر بنایا ہے۔رانی مکھرجی کو اس فلم سے کافی شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا

یہ بھی پڑھیں

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

  ممبئی:  بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے