ایک چینی کمپنی نے, اعلان کیا ہے کہ وہ ایک 'نقلی چاند', بنانے ,جا رہی ہ

ایک چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ‘نقلی چاند’ بنانے جا رہی ہے

ایک نجی خلائی انسٹی ٹیوٹ چینگ ڈو 2020 تک اس چاند کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، اور یہ اتنا روشن ہو گا کہ سٹریٹ لائٹس کی ضرورت نہیں رہے گی

یہ خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے سوالات، شکوک و شبہات، بلکہ ہنسی مذاق کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
منصوبے کی کچھ زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ پیپلز ڈیلی کے مطابق چینگ ڈو ائیروسپیس سائنس انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین وُو چُن فینگ نے بتایا کہ اس منصوبے کا تجربہ چند برس قبل کیا گیا تھا اور اب 2020 تک اس کا آغاز کرنے کے لیے درکار ٹیکنالوجی تیار ہے۔
وُو نے چائنا ڈیلی کو بتایا کہ 2022 تک بہت بڑے حجم والے آئینے خلا میں بھیج دیے جائیں گے۔
چینی اخبار نے لکھا ہے کہ یہ نقلی چاند آئینے کی طرح کام کرتے ہوئے سورج کی روشنی واپس زمین پر پھینکے گا۔
یہ زمین سے 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرے گا۔ وو نے کہا کہ اس کی مدد سے دس کلومیٹر سے لے کر 80 کلومیٹر تک کے علاقے کو روشن کیا جا سکے گا اور یہ اصل چاند سے آٹھ گنا زیادہ چمکیلا ہو گا۔
پیسہ بچانا۔ بظاہر یہ بات مضحکہ خیز نظر آتی ہے، لیکن چینگ ڈو کے حکام کا کہنا ہے کہ مصنوعی چاند سڑکوں پر بجلی کے لیمپوں سے زیادہ سستا پڑے گا۔
وو نے کہا کہ 50 مربع کلومیٹر کے علاقے کو مصنوعی چاند سے روشن کرنے سے سالانہ پونے دو کروڑ ڈالر کی بجلی کی بچت ہو سکے گی۔
اس کے علاوہ یہ چاند کسی تباہی، مثلاً زلزلے، کے بعد بجلی کی فراہمی سے محروم علاقوں کو بھی روشن کر سکے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ واقعی طویل مدت کے لیے سستا پڑے گا۔
سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف گلاسگو میں سپیس سسٹمز انجینیئرنگ کے لیکچرر ڈاکٹر میٹیو سیریوٹی کہتے ہیں کہ سائنسی نقطۂ نظر سے یہ بالکل ممکن ہے۔
تاہم کسی مخصوص علاقے کو روشن کرنے کے لیے اس چاند کو جیو سٹیشنری مدار میں رہنا پڑے گا جو زمین سے 37 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
ڈاکٹر سیریوٹی کے مطابق اتنے فاصلے سے چاند کو چلانے میں دو مسائل آڑے آئیں گے۔ ایک تو یہ کہ اس چاند کا حجم بےحد بڑا ہونا چاہیے، دوسرے یہ کہ اس کا رخ بالکل درست ہونا چاہیے ورنہ یہ کسی اور علاقے پر روشنی ڈالنے لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے