دپیکا اور, رنویر سنگھ, نے اپنی شادی کی, تاریخ کا ,اعلان کردیا

دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

ممبئی: جنوری میں دعویٰ کیا تھا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بعد بالی ووڈ کا ایک اور محبت کرنے والا جوڑا (دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ) جلد ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہا ہے

رواں سال کے آغاز سے ہی دونوں اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جبکہ دپیکا اور رنویر نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی حتیٰ کہ رنویر سنگھ نے حال ہی میں شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ ’جب وقت ہوگا تو سب کچھ سامنے آجائے گا‘
دپیکا اور رنویر نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔
دونوں اداکاروں نے تاریخ کا تو اعلان کردیا البتہ ابھی شادی کی جگہ اور مقام کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے اس بات پر دونوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے