ہائر ایجوکیشن, کا اعلیٰ عہدیدار ,سرقے کے, الزام پر مستعفی

ہائر ایجوکیشن کا اعلیٰ عہدیدار سرقے کے الزام پر مستعفی

ارشد علی کو جنوری 2016 میں ایگزیکیٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا تھا اور ایچ ای سی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا منصب ایک طاقت ور عہدہ ہے کیونکہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ادارے کے اکاؤنٹنگ کے معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے

ان کے خلاف سرقے کا کیس ایچ ای سی کی قائمہ کمیٹی برائے سرقہ نے کئی ماہ قبل دائر کیا تھا اور رواں سال اپریل میں اس وقت کے ایچ ای سی چیئرمین نے وفاقی وزارت تعلیم کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے خلاف کیس درج کردیا گیا ہے۔
تاہم ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا اس وقت سے موقف تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
ایچ ای سی کی ایپ کے مطابق ان کا تحقیقی مقالہ 2014 میں ‘اے ٹیکسونومی اینڈ سروے آف گرڈ ریسکیو پلاننگ اینڈ ریزرویشن سسٹم فار گرڈ ان ایبل اینالسس انوائرنمنٹ’ کے عنوان سے شائع ہوا تھا جس کو ایک غیرملکی مصنف سے بہت زیادہ نقل کیا گیا تھا۔
سرقہ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو ایچ ای سی نے قابل غور قرار دیا جس کے بعد اراکین نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے سرقے بازی میں ملوث ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری ایک پریس کانفرنس میں کمیشن کی جانب سے لیے گئے مختلف اقدامات کا اعلان کریں گے۔
قبل ازیں گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایچ ای سی کے ترجمان عائشہ اکرام کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹر ارشد علی نے ان کے خلاف الزامات پر جاری تنازع کے باعث ادارے کو مزید کسی قسم کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے استعفیٰ دینے کا فیصلہ خود کیا ہے’۔
ارشدعلی سے ان کا موقف جاننے کے لیے کئی بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

سائنسدانوں, نے ,وائی فائی سگنلز کو بجلی کی شکل, میں بدلنے کا دعویٰ, کیا ہے

سائنسدانوں نے وائی فائی سگنلز کو بجلی کی شکل میں بدلنے کا دعویٰ کیا ہے

امریکہ: میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسی مشین تیار کی ہے جو وائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے