وزیراعظم, عمران خان آج, سعودی عرب, روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے

تین روزہ کانفرنس کاعنوان ہے’’مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات‘‘ ہے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری وزیرِ اعظم کے ہمراہ جائیں گے جبکہ وفد میں مشیرِ تجارت رزاق داﺅد، سیکریٹری خارجہ اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی مواقع پرروشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم شاہ سلمان ،ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔
دفتر خارجہ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دی۔
ترجمان کے مطابق سرمایہ کاری کانفرنس میں90 ممالک سے 3ہزار 800 مندوب شرکت کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہے ، اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان 18 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے جو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، ان کے لیے خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے