عزت پر آنچ آنے سے بہتر جانا کہ چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دوں

عزت پر آنچ آنے سے بہتر جانا کہ چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دوں

کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے گھورنے پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی

لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور اسے گھوررہا تھا جس پر اس نے گاڑی سے چھلانگ لگائی جبکہ ڈرائیو نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

شارع فیصل پر گورا قبرستان کے قریب لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ علاقہ مکینوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جہاں سے اسے صدر تھانے منتقل کیا گیا۔

لڑکی کو بھی صدر تھانے میں طلب کیا گیا جہاں اس نے الزام عائد کیا کہ ‘میں نے کار کی بکنگ کرائی تھی مگر راستے میں ڈرائیور نے مجھے گھورنا شروع کردیا اور بات کرنے کی بھی کوشش کررہا تھا’۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ ڈرائیور مجھے شیشے سے بار بار گھور رہا تھا اور ہنس بھی رہا تھا، ایپ پر جو پتہ دیا گیا تھا ڈرائیور نے اس پر جانے کے بجائے غلط ٹرن لیا تو میں سمجھ گئی اور اس ایپ سے ڈرائیور کو کئی کالز بھی کی گئیں لیکن اس نے کال ریسیو نہیں کیں۔

جب ڈرائیور نے میری بات سننے سے انکار کیا تو میں نے اپنی عزت پر آنچ آنے سے بہتر جانا کہ چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دوں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے جبکہ آن لائن سروس کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا جارہا ہے۔

لڑکی نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ کسی بڑے مسئلے میں نہیں پڑنا چاہتی جبکہ کار ڈرائیور نے الزام کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ تعلیم ,کے افسران, درست رپورٹ نہ, دے, سکے

محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے

کراچی:عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے