,آئی ایم ایف, کے, پاس, نہ ,جانے, کا ,اعلان, کرنے, والے, سب, سے بڑا قرضہ, لے, رہے ,ہیں، بلاول

آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں، بلاول

کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےپاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے قرضہ لے رہے ہیں،  عمران خان کانیاپاکستان عوام کیلئےڈراؤناخواب بن چکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں، مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حکومت نے دن بہ دن مہنگائی کرکےغریب عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ صاف نظرآرہا ہے ‘سیلیکٹڈ’ وزیراعظم کو بغیر کسی تیاری کے لایا گیا ہے، بہتر معاشی پالیسی نہ دی گئی توعام آدمی کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، مشیر وزیراعظم نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

بلاول نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا جہ ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا ،معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا، ہمارے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل 148 ڈالرفی بیرل تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائیں، حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔

بلاول نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے، بہترمعاشی پالیسی نہ دی گئی توعام آدمی کیلئے ایک وقت روٹی کا بھی حصول ممکن نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے