,افغان پارلیمانی, انتخابات, کے, دوران ,حملے ,اور ,دھماکے

افغان پارلیمانی انتخابات کے دوران حملے اور دھماکے

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ صوبہ غور میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے تاہم قندھار میں گزشتہ روز دہشت گرد میں پولیس چیف کی ہلاکت کے بعد پولنگ ملتوی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس چیف نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمالی علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب بم نصب تھا جو ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا۔

پولیس چیف کے مطابق بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

سیاستدانوں میں اکثر مجرم ہیں اور اتنے ثبوت ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے: عمران خان

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے غور میں شدت پسندوں نے پولنگ اسٹیشن جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی بڑھادی گئی جس کے تحت مزید 20 ہزار نفری تعینات کی گئی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے لیے  32صوبوں میں 4900 پولنگ سینٹر اور 20ہزارپولنگ اسٹیشن قائم گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے