شہر قائد, کے, کئی علاقوں میں بجلی, کی, سپلائی معطل, ہوگئی

شہر قائد کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

کراچی: لائن ٹرپ ہونے سے نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ ڈیفنس اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے

رجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی تاہم بجلی بحالی کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلیوں کے باعث آئے روز بریک ڈاؤن معمول بن گیا ہے، جبکہ بجلی کے بحران سے جہاں کراچی کا کاروبار زندگی مفلوج ہوا ہے وہاں پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، پیپری سمیت شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام پمپنگ اسٹیشنز بند ہوگئے، جبکہ اس بندش سے دھابیجی اور پیپری پر 2 ہیوی موٹریں جل گئیں۔
سعید غنی نے کہا کہ بجلی کے متعدد بار بریک ڈاؤن اور صرف 20 روز میں چوتھی بار بریک ڈاؤن سے 4 بار پانی کی مین لائنیں ٹوٹ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے