پتہ چلایا جائے جمال خشوگی کی موت کن حالات میں واقع ہوئی‘ سیکریٹری جنرل

پتہ چلایا جائے جمال خشوگی کی موت کن حالات میں واقع ہوئی‘ سیکریٹری جنرل

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریز نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریز کا کہنا ہے کہ جمال خشوگی کی موت سے متعلق فوری، شفاف اورجامع تحقیقات کی جائیں۔

سیکریٹری جنرل سعودی صحافی کی موت پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ چلایا جائے جمال خشوگی کی موت کن حالات میں واقع ہوئی۔

انتونیوگوتریز نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کوکٹہرے میں لایا جائے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے صحافی جمال خشوگی کی قونصلیٹ میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول کے قونصل خانے میں جمال خشوگی اور وہاں موجود افراد میں جھگڑا ہوا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی دو اکتوبر کو اپنی طلاق کے کاغذات کی تصدیق کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں تھا، تاہم اب ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

ترکی کی ایک مسجد میں نمازی 37 سال تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے