نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا تیسری پوزیشن سے محروم

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا تیسری پوزیشن سے محروم

دبئی: پاکستان نے آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دے کر تیسری پوزیشن سے محروم کردیا، قومی ٹیم ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ریننگ جاری کردی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دے کر تیسری سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

قومی ٹیم کی ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری آئی ہے، گرین شرٹس 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ، تیسرے، نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈٰیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر براجمان ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی، میچ میں محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں، عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے